کراچی میں پولیس اہلکاروں کا شادی شدہ جوڑے پر سرعام تشدد، ساحل سمندر پر لوگوں کو تنگ کرنا معمول بن گیا - Eye News Network

کراچی میں پولیس اہلکاروں کا شادی شدہ جوڑے پر سرعام تشدد، ساحل سمندر پر لوگوں کو تنگ کرنا معمول بن گیا

0

  کراچی(ای این این)کراچی کے  ساحل سمندر پر پولیس نے شادی شدہ جوڑے سے بدتمیزی کرتے ہوئے سرعام تشدد کا نشانہ بنایا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سی ویو پر موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکاروں نے ساحل سمندر کی سیر کو آئے ہوئے شادی شدہ جوڑے کے ساتھ نا صرف بدتمیزی کی بلکہ خاتون کے شوہر کو سرعام تشدد کانشانہ بھی بنایا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ  پولیس اہلکار شادی شدہ جوڑے سے رقم کا مطالبہ کررہے تھے۔خیال رہے کہ ساحل سمندر پر عام لوگوں کو تنگ کرنا پولیس کا معمول بنتا جا رہا ہے، حالانکہ بالا افسران یے عوے کرتے رہے ہیں کہ اب ایسا نہیں لیکن عام لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس انہیں بہت تنگ کرتی ہے۔

پولیس اہلکاروں کی جوڑے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایڈیشنل آئی جی نے واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کرکے حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس چیف کے حکم پر واقعے میں ملوث چاروں اہلکاروں کو معطل کردیا گیاہے۔ جب کہ ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ واقعے میں ملوث 3 اہلکارکلفٹن تھانے میں کوارٹر گارڈ ہیں جب کہ چوتھے کی تلاش جاری ہے۔

Terminated and arrested on the directions of AIG Police.

خیال رہے کہ بالا افسران پولیس کا امیج بہتر کرنے کے لیے  کئی اقدامات اٹھاتے ہیں لیکن اس طرح کے واقعات جس میں خاص طور نچلی سطح کے اہلکار جن کو ایس ایچ اوز کی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے ، لوگوں نہ صرف تنگ کرتے ہیں بلکہ  ان سے پیسے بھی بٹورتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے اور بعض اوقات پولیس موبائیل میں بٹھا کر ڈرایا دھمکایا جاتے ہے کہ اب تھانہ جاکر تشدد ہوگا اور مقدمہ داخل کرکے چالان کردیا جائیگا اور پھر ضمانت کراتے پھرو اور وکیلوں کی فیس دینا ہوگی تو لگ پتہ جائیگا۔

About Author

Leave A Reply