سندھ ہو م بیسڈ ور کرز و خواتین کو ہیلتھ انشو رنس کا ر ڈ اور ای شاپ کا اجراء - Eye News Network

سندھ ہو م بیسڈ ور کرز و خواتین کو ہیلتھ انشو رنس کا ر ڈ اور ای شاپ کا اجراء

0

            کرا چی(ای این این)سندھ کی صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے عملی اقدامات کرتے ہوئے انہیں ہر سطح پر تعاون اور مدد فراہم کر رہی ہے اور انہیں سماجی و معاشی طور پر بااختیار بنا نے کے علاوہ سیاسی طور پر بھی با اختیا ر بنانے کا عزم رکھتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ترقی نسواں سندھ اور  یو این وومین اور ہوم نیٹ کی جانب سے عالمی یوم خواتین کے حوالے سے ضرورت مند و غریب خواتین میں ہیلتھ انشورنس کارڈز اور ای شاپس فار ہوم بیسڈ ورکرز کی فراہمی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیدہ شہلا رضا نے یو این وومین اور ہوم نیٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ ترقی نسواں سندھ نے بھی بھرپور تعاون فراہم کرتے ہوئے یہ انشورنس کارڈ اور ای شاپ کا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا۔آئندہ بھی محکمہ ایک ای پورٹل بنانے جا رہا ہے جس میں خواتین کو ان رول کرکے انہیں مناسب سہولیات اور ای شاپ کے حوالے سے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے خواتین کو ان کے حقوق ،آ گا ہی، گھریلو تشدد کے خاتمے اور دیگر مسائل کو حل کرنے کے لیے قانون سازی کی ہے اور اس پر عملدرآمد کے لئے وومن پروٹیکشن سیل اور شکایتی سیل 1094 قائم کیا ہے جس سے خواتین کی دادرسی، قانونی مدد اور دیگر معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔

حکومت خواتین کے لئے کسان پروگرام اور دیگر فلاحی منصوبے اور پروگرامز ترتیب دے رہی ہے۔   تقریب سے صوبائی سیکریٹری ترقی نسواں سندھ عالیہ شا ہد، صوبائی سیکریٹری محنت عبدالرشید سولنگی، ڈائریکٹر تر قی نسواں انجم اقبا ل جما نی،عورت فائونڈیشن کی مہناز رحمٰن، پا ئلر کے کرامت علی، سابق مشیر ڈاکٹر قیصر بنگالی، صوبائی کوآرڈینیٹر یو این وومن کپیل دیو، ہو م نیٹ کی ام لیلیٰ نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں تقریبا 76 خواتین کو ہیلتھ انشورنس کارڈ اور ای شا پ انرولمنٹ کی گئی اور مزید کارڈ بھی تقسیم بھی کیے جائیں گے۔

About Author

Leave A Reply