ڈیرہ اللہ یارکے قریب معصوم یتیم بچی قتل، سر کتے کھا گئے، چند روز سے گم تھی - Eye News Network

ڈیرہ اللہ یارکے قریب معصوم یتیم بچی قتل، سر کتے کھا گئے، چند روز سے گم تھی

0

ڈیرہ اللہ یار(رپورٹ: منظور سومرو)ڈیرہ اﷲیارکے نزدیک واقع گوٹھ میرغلام رسول لہڑی (نزدشاہی چوکی)کے ہائی اسکول میں زیر تعمیر خستہ حال واش روم سے ایک دس سالہ یتیم بچی امینہ بی بی دختر محمدایوب کی سربریدہ لاش ملی ہے، جس کو اینٹوں کے نیچے چھپایا گیا تھا,جبکہ معصوم بچی کا سراسکول کے صحن میں پڑا ہوا ملا ہے,جسے کتوں نے ناقابل شناخت بنادیا ہے۔

سابق یوسی چئیرمین میرغلام رسول لہڑی کے مطابق ان کی کسی کیساتھ کوئی دشمنی نہیں، واقعے میں ملوث درندہ   مجرموں کو اﷲپاک غارت کرے کہ اس نے ہم پر ایک قیامت ڈھادی ہے۔

دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی جعفرآباد ایازاحمدبلوچ، اے ایس پی صدام حسین خاصخیلی اور ایس ایچ او بشیراحمد گھنیہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور نعش ضروری کارروائی کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ اﷲیار منتقل کردی۔

واضح رہے کہ مذکورہ بچی گذشتہ چند روز سے گھر سے پراسرار طور پر لاپتہ تھی اور ورثاء نے اس کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو نہیں دی تھی۔پوسٹ مارٹم کے بعد مزید حقائق سامنے آنے کا امکان ہے۔

About Author

Leave A Reply