نوشہرہ: پبی میں میاں، بیوی تین بچوں سمیت قتل - Eye News Network

نوشہرہ: پبی میں میاں، بیوی تین بچوں سمیت قتل

0

پشاور (ای این این) خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی  میں کندی تازہ دین علائقہ میں فائرنگ کے واقعہ میں میاں، بیوی کو تین بچوں سمیت قتل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں گھر کا سربراہ سید علیم شاہ، ان کی زوجہ ہادیہ ، بیٹا فرمان اور کاشف اور بیٹی ندا شامل ہے۔

نوشہرہ ریسکیو1122 نے جاں بحق مقتولین کی نعشیں میاں راشد میموریل ہسپتال پبی منتقل کردی ہیں۔ نوشہرہ پولیس کے مطابق مقتولین کو دشمنی کی بنایا پر قتل کیا گیا ہے، تاہم مزیدشواہد جمع کررہی ہے۔

About Author

Leave A Reply