لاڑکانہ(ای این این) لاڑکانہ کے علائقہ نو ڈیرو میں بھٹو ہائوس کے قریب نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے چنگ چی میں جانے والے دو بھائیوں کو قتل کردیا، جبکہ فائرنگ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ جو زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ مرنے والوں کا تعلق باجوڑ سے بتایہ جاتا ہے اور وہاں محنت مزدوری کرتے تھے۔
حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے دن دہاڑے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دوسری جانب پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کردی۔پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی تلاش اور قتل کے پیچھے مقاصد سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔ مرنے والوں کی شناخت وحید گل، رئیس خان اور حامد کے نام سے ہوئی ہے، جو مدیجی سے لاڑکانہ جارہے تھے۔