کراچی(ای این این)کراچی پولیس اپنے ہی ساتھی کو قتل کرنے کے مقدمے میں ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہو گئی جس بناں پر عدالت نے مجرمان کو باعزت بری کردیا۔ خیال رہے کہ ملزم فضل اور فیاض نے سزائے موت کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل کر رکھی تھی ۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے کھارا در میں تعینات اہلکار اشفاق کو 2013 میں کلری تھانے کی حدود میں قتل کیا تھا۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دونوں ملزمان کو پھانسی کی سزا سنائی تھی، جبکہ ملزمان کے پاس وکیل کی خدمات حاصل کرنے کے لیے وسائل نہیں تھے، اس لیے عدالت نے سرکاری وسائل پر وکیل کی خدمات فراہم کی تھیں۔ جمعرات کو عدالت نے دونوں ملزمان کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے کسی اور مقدمے میں ملوث نا ہونے پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔