کراچی (ای این این)عمرہ زائرین کی بائیومیٹرک تصدیق کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے فریقین کو 26 فروری کو طلب کر لیا ہے۔ دارخواست گذار رائو ناصر نے موقف اختیار کیا ہے کہ بایئو میٹرک کی شرط سے عمرہ زائرین سخت اذیت سے دوچار ہیں، جبکہ عمرہ زائرین کی بایئومیٹرک تصدیق کا کنٹریکٹ بھارتی کمپنی کو دیا گیا ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ زائرین کو پریشانی سے بچانے کیلئے کنٹریکٹ نادرا کو دیا جاۓ۔ سہولیات کی عدم دستیابی اور تصدیقی مراکز کی کمی سے بھی زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ سالانہ لاکھوں پاکستانی عمرے کی ادائیگی کیلئے جاتے ہیں، تاہم بائیومیٹرک تصدیق کی وجہ سے وہ پریشان ہیں۔