بی آر سی اوتھل کے تعمیراتی کام سے میں مطمئن نہیں ہوں، یکم مارچ سے تعلیمی سرگرمیاں ضرور شروع ہونگی:سیکریٹری عبدا لصبور کاکڑ - Eye News Network

بی آر سی اوتھل کے تعمیراتی کام سے میں مطمئن نہیں ہوں، یکم مارچ سے تعلیمی سرگرمیاں ضرور شروع ہونگی:سیکریٹری عبدا لصبور کاکڑ

0

اوتھل(ای این این ) بلوچستان ریذیڈیشنل کالج اوتھل میں ہر صورت میں یکم مارچ سے تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔ کالج کے تعمیراتی کام کو تیز کیا جائے تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ۔ تعلیمی اداروں میں فنڈ ز نہ ہونے کی وجہ سے تعمیراتی کاموں میں تاخیر ہوئی لیکن اب فنڈز فراہم کیے گئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سیکریٹری کالجز ہائیر اینڈ ٹیکنیکل کالجز عبدا لصبور کاکڑ نے بلوچستان ریذیڈیشنل کالج اوتھل اور پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ اوتھل کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی سختی سے ہدایت ہے کہ لسبیلہ میں نامکمل تعلیمی اداروں کو فوری طور پر مکمل کر کے تعلیمی سرگرمیاں جلد شروع کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ بی آر سی اوتھل میں یکم مارچ سے تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔ تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کے لئے محکمہ بی اینڈ آر کے اعلیٰ حکام سے بات کی ہے اور بی آر سی اوتھل کے نامکمل تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر سی اوتھل کے تعمیراتی کام سے میں مطمئن نہیں ہوں ۔ محکمہ بی اینڈ آر کے افسروں کی سستی کی وجہ سے تعمیراتی کام میں تاخیر ہوئی ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ٹیکنیکل کالجز محمد رفیق غلزئی، ایکسیئن بی اینڈ آر اوتھل محمد نواز بلوچ، پرنسپل بی آر سی اوتھل خدائے رحیم ایجبانی، پرنسپل پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ ملک داد رحیم رئیسانی ، ایس ڈی او بی اینڈ آر خورشید احمد بلوچ، حاجی شفیق مینگل، اعظم مگسی اور دیگر موجود تھے۔

About Author

Leave A Reply