نیب اور وکلا آمنے سامنے، چیف جسٹس نے ڈی جی نیب اور جسٹس سلمان کو طلب کر لیا، فوج اور عدلیہ سے پوچھ گچھ نہیں ہو سکتی - Eye News Network

نیب اور وکلا آمنے سامنے، چیف جسٹس نے ڈی جی  نیب اور جسٹس سلمان  کو طلب کر لیا،  فوج اور عدلیہ سے پوچھ گچھ نہیں ہو سکتی

0

کراچی (ای این این)سابق جج سلمان حامد کے خلاف نیب کے نوٹس پر وکلاء کی جانب سے سپریم کورٹ رجسٹری کے احاطے میں احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں سندھ ہائیکورٹ بار، کراچی بار، سپریم کورٹ بار اور دیگر بار کے وکلاء شریک ہوئے اور نعرے بازی کی گئی۔

سپریم کورٹ کے احاطے میں وکلا نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور شیم شیم کے نعرے لگائے گئے۔

واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ سلمان حامد کے خلاف سیکشن 19 کے تحت نیب نے نوٹس جاری کیا تھا، جس پر وکلا احتجاج کر رہے ہیں۔دریں اثناء چیف جسٹس نے وکلاء کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب کو طلب کرلیا، جب کہ سابق جسٹس سلمان حامد کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں ملٹری اور عدلیہ کا اپنا احتساب نظام ہے، اس انہیں کوئی سول باڈی نوٹس نہیں دی سکتی یا ان سے پوچھ گچھ کی مجاز نہیں۔

About Author

Leave A Reply