ڈیرہ اللہ یار میں ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے صوبائی وزیر کی زیر نگرانی اجلاس - Eye News Network

ڈیرہ اللہ یار میں ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے صوبائی وزیر کی زیر نگرانی اجلاس

0

اوستہ محمد(ای این این) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و بین الصوبائی رابطہ میرعمر خان جمالی، ڈپٹی کمشنر آغا شیر زمان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منظور احمد پہنور ایکسین بی اینڈ آر میر ظفر علی کھوسو ایکسین پی ایچ ای محمد یار مگسی ایکسین پٹ فیڈر قاضی عبدالرزاق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سرفراز جمالی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد رحیم ناوڑہ ڈویژنل ڈائریکٹر سماجی بہبود محمد سلیم کھوسہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ احمد نواز لاشاری میر برہان خان جمالی ایکسین ڈرینج اشوک کمارغلام محمد بادینی  ایکسین کیر تھر کینال سمیت دیگر افسران نے ایک اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں مالی سال 20-2019   کی اسکیمس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میر عمر خان جمالی نے واضح طور پر کہا کہ افسران کو عوامی اجتماعی بھلائی کے منصوبوں پر توجہ دینی ہو گی۔ڈیرہ اللہ یار میں پہلے مرحلے میں سو سے زائد گلیوں کو پختہ کرنے، نکاسی آب کے نالوں کی تعمیر، ٹراما سینٹر کا قیام،نئی ایمبولینسوں کی فراہمی، بلال فٹ بال اسٹیڈیم کی بحالی، پینے کے صاف پانی کیلئے حلقے کے بڑی آبادی والے دیہاتوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب، ایری گیشن سسٹم کی بحالی، سڑکوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات کیلئے مزید پانچ بی ایچ یوز کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔

جبکہ  بگن بابا کالونی میں سڑکوں کی بحالی کیلئے خصوصی گرانٹ جاری کرنے، شاخوں میں پختہ سڑکوں کی تعمیر نہروں کو پختہ کرنے، تعلیمی اداروں کی بحالی پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔قیدی شاخ یونین کونسل نصیرآباد روجھان جمالی محبت شاخ بالان شاخ کیٹل فارم میں عوامی خواہشات پر اسکیمس دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

About Author

Leave A Reply