سکرنڈ(ای این این) سکرنڈ سے 10 کلو میٹر دور کھڈھر تھانے کی حدود گاوں عمر بودلیجا کی رہائشی 30 سالا شادی شدہ عورت گلپری زوجہ عبدالصمد نے اپنے ہی گھر کے اندر پنکھے میں دوپٹہ باندھ کر خودکشی کر لی ہے۔
گھر والوں کے مطابق گلپری کو کچھ گھنٹے تک گھر میں نہیں دیکھا گیا تو اس کی تلاش کی گئی تو وہ کمرے میں پنکھے میں لٹکی ہوئی تھی۔
کڈھر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لیکر ہیلتھ سینٹر مھرعلی جمالی منتقل کردی، جہاں سے قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ شوہر نے دوسری شادی کرلی تھی جس پر دل برداشتہ ہوکر عورت نے خودکشی کی۔