ہم سے تین ماہ کا حساب مانگنے والے ستر سال سے ملک کو لوٹتے رہے ہیں: وزیر اعلیٰ محمود خان جلسے میں مشتاق غنی، سواتی، شوکت یوسفزئی، قلندر لودھی اور احمد حسین شاہ شریگ تھے - Eye News Network

ہم سے تین ماہ کا حساب مانگنے والے ستر سال سے ملک کو لوٹتے رہے ہیں: وزیر اعلیٰ محمود خان جلسے میں مشتاق غنی، سواتی، شوکت یوسفزئی، قلندر لودھی اور احمد حسین شاہ  شریگ تھے

0

ایبٹ آباد (ای این این) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی تین ماہ کی کارکردگی پر تنقید کرنے والوں نے ملک کے خزانوں کو لوٹا ہے،ستر سالو ں سے ملکی خزانے کو لوٹنے والے اب تین ماہ کی کارکردگی پر تنقید کر رہے ہیں۔ ہمیں حکومت ملی تو خزانہ خالی ملا تین ماہ میں عوام کو جو ممکن ہو سکا رلیف دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق پی پی پی رہنما احمد حسین شاہ کے گھر منعقدہ جلسہ سے خطاب میں کیا، جنہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر ان کو پی کے تیس سے ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی جانب سے امیدوار بھی قرار دیا گیا ہے۔ احمد حسین کے تحریک انصاف کے شمولتی جلسہ میں وفاقی وزیر اعظم سواتی اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی صوبائی وزیر قلندر لودھی سمیت دیگر وزراء ایم این ایز اور ایم پی ایز نے شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ نے جلسہ سے خطاب میں کہا کہ ہزارہ میں ترقیاتی کاموں پر توجہ دیں گے سی پیک ہزارہ ڈویژن کی تقدیر بدلے گا ہماری سابق حکومت نے مثالی کارکردگی دکھائی، جس کی بنیاد پر صوبہ میں دوسری بار حکومت ملی ہے۔عمران خان کا ہم سب نے مل کر ساتھ دینا ہے عمران خان ملک کی تقدیر بدلیں گیں۔

وزیر اعلیٰ کی جلسہ آمد کے موقع پر تحریک انصاف یوتھ ونگ اور آئی ایس ایف نے شدید احتجاج کیا،احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ان کو جلسہ میں نظر انداز کیا جا رہا ہے اور ان کو نمائندگی نہیں دی جا رہی ہے۔اس موقع پر نانبائی ایسوسی ایشن نے بھی گیس بجلی کے بل ہاتھوں میں لیکر شدید احتجاج کیا دونوں احتجاج کرنے والوں سے اسپیکر صوبائ اسمبلی مشتاق غنی نے مزاکرات کیئے اور ان کے مطالبات سنیں اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

وزیر اعلیٰ 22 گاڑیوں کے قافلے سمیت جلسہ گاہ پہنچے۔

انہوں نے حویلیاں پریس کلب کی تالہ بندی کے حوالے سے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ اقدام قابل مذمت ہے ایسے اقدام نہیں ہونے چاہئے۔احمد حسین شاہ نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مانسہرہ کے علاقائی مسائل سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا۔

About Author

Leave A Reply