A view of Volley Ball game here on Saturday at Bakot. (ENN)
بکوٹ(ای این این) بکوٹ شریف کے گورنمنٹ ھائی اسکول کے گراونڈ میں جاری سیو بکوٹ کے نام سے بکوٹ سپورٹس کلب کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ میں علاقہ بھر کی معروف ٹیمیں شریک ہیں۔
آرگنازنگ کمیٹی کی طرف سے معروف سیاسی سماجی اور کھیلوں کے میدان میں بکوٹ اور ایبٹ آباد کی نمائندگی کرنے والے شوکت ارباب عباسی نے میڈیا کو بتایا کہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات اور غیر ضروری سرگرمیوں سے نکال کر صحت مند سرگرمیوں اور کھیلوں کے میدان آباد کرنا اور صحتمند معاشرے کی تشکیل دیان ہے۔
شوکت ارباب عباسی نے بتایا کہ چار گروپس بنائے گئے پہلے دن گروپ اے اور بی کی ٹیموں کے میچ ھوے جس میں الفلاح کلب چمن کوٹ کشمیر نے لکی سٹار سیری کو بکوٹ بی نے بیری بگلہ کشمیر لورز نے ٹائیگر کلب بکوٹ چمیاٹی کشمیر نے نگری بالا گلیات جبکہ نتھیاگلی نے بیری بگلہ اورنگری بالا نےاوسیاہ کوہ مری کو شکست دی۔
دوسرے دن بکوٹ اےنے مولیا بکوٹ سٹار نے سمندر کٹھہ کو حویلیاں کڑچھ نے فیڈرل کلب جھافر کو بیرن گلی نے خانسپور ایوبیہ کو بیرن گلی شاہین کلب نے بکوٹ اے کو ہرا دیا۔بکوٹ سپورٹس کلب کی کمیٹی ممبران شوکت ارباب درویش عباسی، ظہور عباسی، مہتاب انجم، اسحاق حسین، محمدسراج ودیگر نے تمام مہمان ٹیموں کھانے ریفریشمنٹ اور رہائش کے انتظام کررکھے ہیں۔انتظامیہ نے ان تمام لوگوں اور شائقین کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے زلزلہ 2005 کے بعد بکوٹ میں دوبارہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں تعاون کیا۔