شاہراہ قراقرم پر کوسٹر گہری کھائی میں جا گری، 17 مسافر جاں بحق - Eye News Network

شاہراہ قراقرم پر کوسٹر گہری کھائی میں جا گری، 17 مسافر جاں بحق

0

گلگت(ای این این) شاہراہ قراقرم پر المناک ٹریفک حادثہ 17 مسافر جاں بحق ایک خاتون معجززانہ طور پر محفوظ رہی۔

اطلاعات کے مطابق ضلع غزر گوپس سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوسٹر لوئر کوہستان کے مقام پر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری جسکے نتیجے میں 17 مسافر جاں بحق بتائے جاتے ہیں۔

کوہستان کی انتظامیہ  پولیس اور عوامی رضاکاروں کی ایک بڑی تعداد نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کردی ہیں تاہم انتہائی دشوار گزار کھائی کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں سخت دشواری کا سامنا بتا یا جاتا ہے۔

About Author

Leave A Reply