عوام نے ایسٹبلشمنٹ کے حمایت یافتہ امیدوار کو ہراکر ہمیں کامیاب کیا: اسلم رئیسانی - Eye News Network

عوام نے ایسٹبلشمنٹ کے حمایت یافتہ امیدوار کو ہراکر ہمیں کامیاب کیا: اسلم رئیسانی

0

مستونگ (ای این این) چیف آف سراوان پی بی 35 سے نومنتخب ایم پی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ سی پیک اگر یہاں کے عوام کی ترقی کے لیئے نہیں ہوگا تو ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔ پشتون  ہمارے بھائی ہیں ان کے ساتھ ہمارے صدیوں سے اچھے تعلقات استوار چلے آرہے ہیں مگر  افغان مہاجرین  کی بہت مہمان نوازی کی ان کو شہریت  دینے کی باتیں کسی صورت قبول نہیں کیونکہ یہ ہمارے قومی تشخص کا مسئلہ ہے اگر عمران چاہے تو انھیں پنجاب اور دوسرے صوبوں میں آباد کرے۔

 بین الاقوامی یا اقوام متحدہ کے چارٹرمیں مہاجرین اور پناہ گزینوں کو کیپموں تک محدود ہونا چائیے ان کی شہریت دینے کا بین الاقوامی سطح پر ایسا کوئی قانون نہیں۔مستونگ اور وڈھ کے عوام کے شکر گزار ہیں جنھوں نے اسٹبلشمنٹ کے پروردہ امیدواروں کو اپنے صحیح حق رائے دہی استعمال کر کے شکست دی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرداری شہر کانک میں پی بی 35 سے جیتنے کے بعد اپنے رہائش گاہ پر پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر بی این پی کے مرکزی رہنما نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سابق ایم این اے میر ہمایوں عزیز کرد، میر سکندر خان ملازئی، اسحاق  علیزئی ایڈوکیٹ  اور دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں متحدہ اپوزیشن کے ساتھ اتحادی ہوں جنھوں نے  حالیہ ضمنی الیکشن میں بھر پور انداز میں سپورٹ کرکے کامیاب کیا جن میں  بی این پی مینگل، جمعیت علما اسلام آزاد امیدواروں اور مختلف قبائلی عمائدین نے ہمیں جو عزت بخشیاس کے لیے وہ لائق تحسین ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم عمران خان سب سے پہلے ملک کی داخلی اور خارجہ پالیسی تشکیل دینا تھی مگر اس نے حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم ہاوس کے  آٹھ بھینیں اور 80 گاڑیاں  نیلام کرکے جگ ہنسائی کروائی۔

About Author

Leave A Reply