بٹگرام میں سرکاری ادویات ندی کنارے پھینک دی گئی، مریضوں کو دوائی نہیں دی جاتی: شہری - Eye News Network

بٹگرام میں سرکاری ادویات ندی کنارے پھینک دی گئی، مریضوں کو دوائی نہیں دی جاتی: شہری

0

پشاور/ بٹگرام(ای این این)لاکھوں مالیت کی سرکاری ادویات ندی کے کنارے پھینک دی گئیں،محکمہ صحت کی بڑی غفلت سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق عوام کی ٹیکسز پر ضلع بٹگرام آنے والی سرکاری ادویات کی ایک بڑی تعداد بدھ کی صبح پشوڑہ کے قریب ندی کے کنارے سے برآمد ہوئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ محکمہ صحت بٹگرام کو دی جانی والی یہ سرکاری ادویات اور انجیکشن وغیرہ عوام کو دینے کی بجائے سٹاک کیئے گئے تھے جو کہ ایکسپائر ہونے کے بعد ضائع کردی گئی ہیں، دوسری جانب جب ڈی ایچ کیو اسپتال علاج معالجے کیلئے مریض آتے ہیں تو وہاں پر ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ اسپتال میں ادویات نہیں ہیں۔

شہریوں نے صوبائی محکمہ صحت اور اعلیٰ حکام سے فوری طور پر واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

About Author

Leave A Reply